پیر س 14 جنوری ( ایجنسیز) طنزیہ کا ر ٹو نس شا ئع کرنے والے فرا نسیسی میگزین ‘‘چا رلی ہیبڈ و ‘‘ کے تا زہ شما رہ میں سر و رق پر پیغمبر اسلا م ﷺ کا گستا خانہ خا کہ شا ئع کر نے کا اعلا ن کیا ہے ۔ عا م طو ر پر 60 ہز ار کی تعدا د میں چھپنے وا لے اس میگزین کی دنیا بھر میں ز بر دست ما نگ بڑ ھ گئی ہے اور کل شا ئع ہو نے والے اس ایڈیشن کی تعداد ذرا ئع کے مطا بق 30 لا کھ ہو گی ۔ دنیا بھر میں اخبا را ت کے ایجنٹس بڑی تعداد میں ا س کی کا پیا ں طلب کر رہے ہیں ۔ گذ شتہ ہفتہ چا رلی ہیبڈ و پر دو اسلا م پسند
بند و ق بر دار وں کے حملہ کے بعد ہو ئے تشدد میں تین دن میں 17 افرا د ہلا ک ہو گئے جبکہ یہ حملہ خو د چا رلی ہیبڈ و کے دفتر میں دو پو لیس ارکا ن کے بشمو ل 12 افرا د ہلا ک ہوئے تھے۔ حملہ آور نے ‘‘ الللہ اکبر ‘‘ کے نعر ہ لگا تے ہو ئے ما ضی میں گستا خانہ کا ر ٹو نس کی اشا عت کا ا نتقا م لینے کا اعلا ن کیا تھا۔ ہیبڈ و کے 14 جنو ری کو شا ئع ہو نے والے میگزین کے صفحہ اول پر پیغمبر اسلا م ﷺ کا فر ضی خا کہ بنا یا گیا ہے جس میں ان کے گال پر ایک آ نسو دکھا یا گیا ہے۔ جسکے نیچے لکھا ہے ‘‘ میں چارلی ہو ں‘‘ اور ا س کے نیچے ‘‘ سب کچھ معا ف کر دیا گیا ‘‘ تحریر ہے ۔